4 اکتوبر 2012 - 20:30

لبنان کے میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ایسے حالات پیدا ہورہے ہیں جن سے ہمہ گير انقلاب ناگزیر ہوجاتا ہے ۔

ابنا: سعودی عرب میں انقلاب کے لئے زمین ہموار ہورہی ہے اور تمام اسباب جیسے تاریخ ، استبدادی فکر ، عدم مساوات ، اجتماعی تناسب اور شاہی خاندان میں اقتدار کی جنگ یہ ساری باتیں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں ۔ المنار کے مطابق سعودی عرب میں آل سعود کی پالیسیوں کے نتیجے میں بے روزگاری اور غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ستر فیصدی سعودی باشندے گھر نہیں خرید سکتے جب کہ چالیس فیصدی افراد خط فقر کے نیچے زندگي گذار رہے ہیں ۔ المنار کے مطابق شاہی خاندان ملک کی تمام ثروت و دولت اور ذخائر پر قابض ہے ۔ اس چینل کے مطابق سعودی عرب میں علاقائي تعصب اور ایک عینی حقیقت ہے اور مشرقی علاقوں کے عوام جن کا علاقہ تیل سے مالامال ہے حکومت سے سخت ناراض ہیں ۔     .....

/169